Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
پاکستان

ماں، بہن پر تشدد کے الزام میں 3 بھائی گرفتار

شہری پولیس نے ماں اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تین بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق بھنامرا تھانے کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ دو ملزمان کو ہفتے کی رات گرفتار کیا گیا تھا اور تیسرا اتوار کو گرفتار ہوا۔
پولیس اہلکار نے ہفتے کی رات گرفتار آفتاب اور ارشد کو اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے ان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ تیسرے ملزم زاہد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ خاندان میں گھر کی ملکیت کا تنازع ہے۔
ایک شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائیوں نے اس پر تشدد کیا جس سے ان کو شدید چوٹیں آئیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دو افراد ایک کمرے میں داخل ہورہے ہیں اور خواتین کو پر تشدد کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں انہیں مارپیٹ کرنے کے لیے ہیلمٹ اور ہتھوڑا کا استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
جب خاتون نے اپنی بیٹی کو ان کے تشدد سے بچانے کی کوشش کی تو ان افراد نے اپنی ماں کو بھی دھکا دیا، تھپڑ اور لاتیں ماریں۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر غم و غصے کااظہار کیا گیا اور اس کی گئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 354، 506، 337 (اے) اور 34 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!