دلچسپ و حیرت انگیز

ماں کا روپ دھارکر ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرانے کی کوشش میں نوجوان پکڑا گیا

ویب ڈیسک: برازیل میں پیش آیا ماں اور بیٹے کی محبت کا انوکھا واقعہ، ماں کو ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے اس کا روپ دھارنے والا نوجوان پکرا گیا.
ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والا 43 سالہ شخص ہیتر مارسیو شیوائے اپنی ماں ڈونا ماریہ شیوائے کا روپ دھار اس کی جگہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے آیا لیکن پولیس نے فوٹو بنوانے کے دوران پکڑ لیا۔
ہیتر مارسیو شیوائے کا کہنا تھا کہ اُس کی 60 سالہ والدہ تین بار ڈرائیونگ ٹیسٹ میں ناکام ہو چکی تھیں جس کے بعد میں نے والدہ کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور اُن کی طرح کا حلیہ بنا کر ٹیسٹ دینے آیا تا کہ لائسنس مل سکے۔
مذکورہ شہری نے اپنی والدہ کی طرح میک اپ کیا، نیل پالش لگائی، زیورات پہنے اور والدہ کا ہی لباس پہن کر ڈرائیونگ سکول جا پہنچا. ابتدائی مراحل میں سےنوجوان نے خواتین کی طرح آواز نکال کر بات کی جس میں وہ کامیاب بھی رہا۔
رپورٹ کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے سے قبل ہیتر مارسیو شیوائے کو جب فوٹو شوٹ کے بوتھ پر کھڑا کیا گیا تو اُس کی وک جگہ سے ہل گئی جس کے بعد افسر کو شک ہوا تو اُس نے نظر رکھنا شروع کی اور پارکنگ کرنے کے دوران وہ پکڑا گیا۔
خاتون افسرالین مینڈونکا کا کہنا تھا اس شخص نے ہینڈ بیگ پکڑ رکھا تھا، خواتین جیسی لمبی فراک زیب تن کی تھی یہاں تک کہ کانوں میں بالیاں بھی پہنی ہوئی تھیں، یہ سب بہت حیران کن تھا.
انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص نے یہ سب اپنی ماں کی محبت کے باعث کیا، ہمیں بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس سے کوئی حادثہ ہوسکتا تھا، کسی کی جان جا سکتی تھی، ڈرائیونگ ٹیسٹ ایک سجنیدہ معاملہ ہے، اس لئے آپ کو لائسنس محنت کرکے حاصل کرنا پڑتا ہے.
الین مینڈونکا کا مزید کہنا تھا کہ مجھے چند باتوں کی وجہ سے اس شخص پر کچھ شک ہوا کیونکہ شناختی کارڈ پر موجود اور سامنے بیٹھی خاتون کی تصاویر بہت مختلف تھیں، جب نوجوان سے سوالات کیے تو اُس نے ساری کہانی بیان کردی۔
پولیس نے نوجوان کو کچھ دیر حراست میں لیا مگر پھر اُس پر جرمانہ عائد کر کے رہا کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Back to top button