تازہ ترینفن اور فنکار

ماہرہ خان نے کرونا کے بعد اومی کرون کو بھی شکست دیدی

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروایا ہے۔

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اومی کرون کو شکست دے دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروایا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اپنے بالوں کی ٹریمنگ کے لیے گئی تھی، پہلے میں نے اپنے ہیئر اسٹائلسٹ سے اپنے بالوں کو گلابی رنگنے کے لیے کہا اور وہ پریشان ہوگئے کہ میں کیا کروانا چاہ رہی ہوں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’اُس کے بعد، میں نے ٹرمنگ کروائی، واپس گھر آگئی تو امّی نے مجھے دیکھتے ہی کہا ’یا اللّہ۔‘

ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ ’اُنہوں نے کبھی اسکول اور کالج میں بھی اپنے بال کلر نہیں کروائے۔‘

اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’حال ہی میں میرا اومی کرون ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میں اب انتہائی مثبت زندگی گزار رہی ہوں۔‘

واضح رہے کہ سال 2020 میں ماہرہ خان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں تھیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button