فن اور فنکار

ماہ نور بلوچ نے بتایا اپنی سدا بہار خوبصورتی کا راز

ویب‌ ڈیسک: ماہ نور بلوچ کا شمار پاکستان کے خوبصورت ترین شوبز ستاروں میں ہوتا ہے. یہی نہیں بلکہ ان کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ عمر کے اس مرحلے پر بھی جوان اور انتہائی پُرکشش نظر آتی ہیں، ان کو دیکھنے والے اس وقت حیرانگی کے سمندر میں ڈوب جاتے ہیں جب انہیں یہ خبر ملتی ہے کہ اس اداکاہ کی نہ صرف عمر 49 سال ہے بلکہ وہ نانی بھی بن چکی ہیں.

آخر بڑھاپے کی میں پہنچ کر بھی ماہ نور بلوچ نوجوان، خوبصورت، سمارٹ اور پرکشش لڑکی جیسی کیوں لگتی ہیں. اداکارہ ایسی کسی جادو کی وجہ سے نظر نہیں آتیں بلکہ وہ ایسا دکھنے کے لیے بےحد محنت کرتی ہیں۔ کیسے؟ آئیے جانتے ہیں.

اداکارہ ماہ نور بلوچ نے نجی ٹی وی چینل ’’ڈان‌‘‘ کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ ہر رات سونے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کرتی ہیں اور ان کے لیے دھوپ میں نکلنے سے قبل سن بلاک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔
ماہ نور بلوچ نے بتایا کہ وہ اچھی جلد کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پیتی ہیں، اچھی صحت کی ادویات کا استعمال کرتی ہیں اور ہر روز کم سے کم 30 منٹ کی ورزش کرتی ہیں۔
ماہ نور نے روزانہ یوگا کرنے پر بھی زور دیا۔

اگر بات کھانے کی کی جائے تو خود کو روکنا کافی مشکل ہے لیکن ماہ نور کے مطابق انہوں نے چینی اور آٹے کا استعمال بلکل ختم کردیا ہے۔
وہ اپنے ناشتے اور دن کے کھانے میں دہی، سبزی اور چکن کا استعمال کرتی ہیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر صحیح لگے تو تین ماہ میں ایک بار چینی کا استعمال کرلیں۔

Leave a Reply

Back to top button