تازہ ترینفن اور فنکار

مایا علی کے نیا فوٹو شوٹ انسٹاگرام پر چھا گیا

مایا علی کو اُن کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں موصول ہو رہی ہیں جبکہ کچھ مداح مایا کے اس بولڈ فوٹو پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

پاکستانی اداکارہ، سپر ماڈل مایا علی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر چھا گیا ہے۔

مایا علی کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 6 ملین ہو گئی ہے جبکہ اُن کا حال ہی میں کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر خوب وائرل ہے ۔

مایا علی کی جانب سے شیئر کیا گیا اپنے ’بلیک اینڈ وائٹ‘ تھیم فوٹو شوٹ کی پوسٹس پر دلچسپ کیپشن بھی دیئے گئے ہیں ۔

مایا علی کا ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’بارش کی گرتی بوندوں کی تھاپ سنیں۔‘

ایک اور پوسٹ میں مایا علی نے زندگی کے نظریئے سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’زندگی اس سے متعلق نہیں ہے کہ آپ کو چیزیں کیسی نظر آ تی ہیں بلکہ یہ اس کے بارے میں ہے کہ آپ چیزوں کو کیسے دیکھتے ہیں۔‘

مایا علی کو اُن کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں موصول ہو رہی ہیں جبکہ کچھ مداح مایا کے اس بولڈ فوٹو پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button