Uncategorized

متحدہ عرب امارات بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل

عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے نگراں ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو بھی گرے لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مطابق متحدہ عرب امارات ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کو نافذ کرنے کے لیے کام کرے گا۔

ایف اے ٹی ایف نے تسلیم کیا ہے کہ اماراتی حکومت منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی حکومت کا کہنا ہے کہ امارات کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ معیشت میں مشکوک لین دین کی نشاندہی پر پیش رفت جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button