تازہ ترینپاکستانکھیل

مجھے تھپڑ مار کر اسٹیڈئیم سے باہر جانے کا کہا گیا؛محمد رضوان کا انکشاف

سوشل میڈیا کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کا صرف ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، اس کے علاوہ وہ فیس بک اور انسٹاگرام کسی پلیٹ فارم پر موجود نہیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پرفارمنس سے سب کے دلوں میں گھر کرلینے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو کرکٹ کی دنیا میں آنے کے لیے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا پر وائرل انٹرویو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا،ان کے پاس کرکٹ کھیلنے کا سامان تک نہیں تھا، لیکن انہیں کرکٹ کا بے حد شوق تھا۔
انکا کہنا تھا وہ اسی شوق میں کرکٹ دیکھنے اسٹیڈئیم چلے گئے، جہاں گراونڈ مین نے انہیں پیچھے سے سر پر تھپٹر مار کر وہاں سے جانے کا کہا گیا۔
سوشل میڈیا کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں اس کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں ہے، ان کا صرف ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے، اس کے علاوہ وہ فیس بک اور انسٹاگرام کسی پلیٹ فارم پر موجود نہیں۔واٹس ایپ بھی صرف فیملی سے بات کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ تھی وزڈن کرکٹر کے ایوارڈ کا انہیں ساتھی کھلاڑی سے معلوم ہوا۔

Leave a Reply

Back to top button