HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » مجھے زہر دینے کی کوشش کی گئی، فلم انڈسٹری میں کئی بار ہراساں کیا گیا: اداکارہ ریما کا انکشاف

مجھے زہر دینے کی کوشش کی گئی، فلم انڈسٹری میں کئی بار ہراساں کیا گیا: اداکارہ ریما کا انکشاف

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ساتھی اداکارہ کی جانب سے زہر دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ ریما خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک دوسری اداکارہ کی جانب سے انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا جس کو مجھے زہر دینے کے لیے بھیجا گیا اسی نے مجھے بتا دیا، یوں اللہ تعالیٰ نے مجھے بچا لیا۔

ریما خان نے مزید انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری میں کئی بار ہراساں کیا گیا، شٹ اپ کال دینے پر کئی فلموں سے نکالا گیا۔

اداکارہ کے بیان پر کہ فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ریما کو جس نے ہراساں کیا، وہ اس کی نشاندہی کریں، اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔

جواب دیجئے