Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںدلچسپ و حیرت انگیز

مجھے پیدا کیوں ہونے دیا، لڑکی نے ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ جیت لیا

لندن ہائیکورٹ نے ایوی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگرڈاکٹرٹھیک وقت پردرست مشورہ دیتا تو ایوی اوران کی والدہ کی صورتحال مختلف ہوتی اوروہ ممکنہ طورپراس تکلیف سے بچ جاتیں جوانہیں ایوی کی بیماری کی شکل میں اٹھانی پڑی۔

برطانیہ میں ایک لڑکی نے ماں کے ڈاکٹرکے خلاف لاکھوں روپے ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 20 سال کی ایوی ٹوم بیز نے اپنی والدہ کے ڈاکٹرکیخلاف دوران حمل درست مشورہ نہ دینے پرمقدمہ کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 20سال کی ایوی ٹومبیز نے اپنی ماں کے ڈاکٹرپردوران حمل انہیں درست مشورہ نہ دینے پرمقدمہ کیا تھا۔ ایوی کا موقف تھا کہ اگرڈاکٹران کی ماں کوصحیح مشورہ دیتا تو وہ پیدا ہی نہیں ہوتیں کیونکہ ڈاکٹرکو یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ انہیں کمرکی پیچیدہ بیماری ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹرکے مشورے پران کی والدہ ابارشن کروا سکتی تھیں۔

ایوی ٹومبیز پیدائشی طورپرکمرکی ایک بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں کبھی کبھی 24 گھنٹے ٹیوبوں سے جڑا رہنا پڑتا ہے۔

لندن ہائیکورٹ نے ایوی کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اگرڈاکٹرٹھیک وقت پردرست مشورہ دیتا تو ایوی اوران کی والدہ کی صورتحال مختلف ہوتی اوروہ ممکنہ طورپراس تکلیف سے بچ جاتیں جوانہیں ایوی کی بیماری کی شکل میں اٹھانی پڑی۔

ایوی ٹومبیز کووالدہ کے وکیل کیخلاف مقدمہ جیتے پر لاکھوں پاؤنڈ ہرجانے میں ملیں گے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!