خبریںدنیا سے

محبوبہ مفتی کا ٹوئٹر اکائونٹ چالو، پہلی ٹوئٹ آ گئی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنمامحبوبہ مفتی کے ٹوئٹر اکائونٹ نے 46روز بعد کام شروع کردیا ہے اور جمعہ کواس اکائونٹ سے ٹوئٹر پیغامات جاری ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
یہ اکائونٹ اس وقت انکی صاحبزادی التجا، اجازت ملنے پر آپریٹ کررہی ہیں۔یاد رہے کہ محبوبہ مفتی 5اگست سے زیرحراست ہیں اور انھیں اس ٹوئٹر اکائونٹس تک رسائی نہیں ہے۔
جمعہ کو انکی صاحبزادی التجانے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ضروری اجازت نامہ ملنے کے بعد انھوں نے والدہ کا ٹوئٹر اکائونٹ آپریٹ کرنا شروع کردیا ہے۔
یہ معاملہ، سپریم کورٹ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے التجا کو اس ماہ کے اوائل میں انکی والدہ سے سری نگر میں ملاقات کی اجازت دی تھی۔
ایک اور ٹوئٹ میں التجا نے ایک خط منسلک کیا ہے، جو انھوں نے مرکزی اور مقبوضہ کشمیر کے سیکریٹری داخلہ کو تحریر کیا ہے اور جس میں انھوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے بعض معلومات طلب کی ہیں، تاہم وہ اسکے جواب کی منتظر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ انھیں گزشتہ ہفتے چند بار والدہ سے ملنے دیا گیا۔ملاقات کے دوران انکی والدہ نے کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں جس میں کم عمر بچے بھی شامل ہیں، اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button