خبریںپاکستان سے

محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے قابلِ قدر خدمات ہیں: شہباز شریف

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق ویراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے قابل قدر خدمات ہیں۔
شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 12 ویں برسی پر اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے قابل قدر خدمات ہیں، آج پاکستانی سیاست بے نظیر بھٹو کے بغیر پہلے جیسی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں! شہیدِ جمہوریت، محترمہ بینظیر بھٹو…… زکریا رائے
علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا اپنے تعزیتی بیان میں کہنا تھا کہ بینظیر ایک بہادر خاتون تھیں، انہوں نے ایک مقصد کے لیے اپنی جان دی۔
یاد رہے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو 12 سال قبل راولپنڈی کے لیاقت باغ میں خود کُش دھماکے میں شہید ہوئی تھیں۔ آج پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے محترمہ شہید کی برسی کے موقع پر راولپنڈی کے لیاقت میں جلسہ عام کیا گیا.

Leave a Reply

Back to top button