تازہ تریندنیا

پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ لاحق ہے

 اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکرترک نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

جنیوا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وولکر ترک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تشدد میں اضافہ اور گرفتاریاں لمحہ فکریہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرضی کے قوانین کے تحت گرفتاریاں من مانی حراست کے مترادف ہیں، شہریوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جانے پرتشویش ہے۔

وولکرترک کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتوں میں شہری مقدمات عالمی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہیں، 9مئی کے واقعات کی فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائی جائے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے مزید کہا کہ محفوظ اور خوشحال پاکستان کا واحد راستہ انسانی حقوق جمہوری عمل اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button