جرم کہانی

محکمہ خزانہ کی پنشن فبڈ میں ملوث ملزمان سے رقم وصول کرنے کی درخواست

کراچی ( رپورٹ شکیل نائچ ) محکمہ خزانہ نے محکمہ اینٹی کرپشن سے درخواست کی ہے کہ برطرف کئے گئے 16 ٹریزری افسران میں سے پنشن فنڈز میں کئے گئے غبن میں ملوث 4 افسران سے 60 لاکھ 24 ہزار 406 روپے وصول کئے جائیں یہ بات محکمہ خزانہ کی جانب سے چیئرمین محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیجے گئے ایک مراسلہ میں کیا ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 9 اضلاع میں 702 کیسوں میں 40 کروڑ 42 لاکھ 91 ہزار 595 روپے کی مالی بیقاعدگی ہوئی ہے مگر ان 16 افسران میں 4 افسران نے ابھی تک ایک روپیہ بھی ادا نہیں کیا باقی 12 افسران نے کچھ نہ کچھ ادائیگی کی ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ان میں مجاہد علی پر 18 لاکھ 91 ہزار 951 روپے ، غلام سرور پنہیار پر 15 لاکھ 59 ہزار 841 روپے ، علی محمد میمن پر 13 لاکھ 46 ہزار 290 روپے اور زوہیب حسن بوزدار پر 12 لاکھ 26 ہزار 324 روپے واجب الادا ہیں مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن ان پنشنرز کی بھی نشاندہی کرے جن کے نام پر کروڑوں روپے پنشن کی مد میں نکالے گئے ہیں جنہوں نے پنشن فنڈز میں بیقاعدگی کی ہے ان ملزمان کے خلاف مقدمہ کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے واضع رہے کہ محکمہ خزانہ نے ان 16 افسران کے خلاف تحقیقات کے بعد انہیں ملازمت سے برطرف کردیا تھا اب ان کے کیس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھیج دیئے گئے ہیں تاکہ ان سے وصولی کی جاسکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button