تازہ ترینخبریںپاکستان سے

مختلف شہروں میں سردی رنگ جمانے لگی، درجہ حرارت منفی 9 تک پہنچ گیا

لاہور میں 5 اور پشاور میں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ لیہہ میں درجہ حرارت منفی 12 اور سری نگرمیں منفی 4، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں سردی رنگ جمانے لگی، درجہ حرارت منفی 9 تک پہنچ گیا۔

مری میں برف باری سے موسم حسین ہوگیا، بڑی تعداد میں سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا۔

کالام اور مالم جبہ میں برف باری، کوئٹہ، قلات اور ژوب میں آج رواں موسم کا سرد ترین دن رہا، شدید سردی کے باعث کوئٹہ کی سڑکوں پر جمع پانی جم گیا۔

کراچی میں بھی ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت ساڑھے 10 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 9، کالام میں منفی 8، کوئٹہ منفی 7، گوپس منفی 6، مالم جبہ، ہنزہ منفی 4، استور، گلگت منفی 3، ژوب منفی2، چترال منفی 1 اور مری میں صفر ڈگری رہا۔

لاہور میں 5 اور پشاور میں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ لیہہ میں درجہ حرارت منفی 12 اور سری نگرمیں منفی 4، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Back to top button