تازہ تریندنیا

ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد بیٹی کا بیان سامنے آگیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فردِ جرم عائد ہونے کے بعد ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے اس معاملے کے بعد ایک مختصر بیان جاری کیا ہے۔

سابق صدر کی بیٹی نے کہا ہے کہ ’میں اپنے والد اور اپنے ملک سے محبت کرتی ہوں اور آج مجھے دونوں کا درد ہے‘۔

ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ ’میں سیاسی میدان میں حمایت اور تشویش کا اظہار کرنے والی آوازوں کی تعریف کرتی ہوں‘۔

واضح رہے کہ ایوانکا ٹرمپ نے اپنے والد ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں وائٹ ہاؤس میں معاون کے طور پر کام کیا تھا۔

یاد رہے کہ امریکی ریاست نیویارک کی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو 2016 میں انتخابی مہم کے دوران ایک پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو اپنے جنسی تعلقات پر خاموش رہنے کے لیے رقم دینے کے الزام میں مقدمے کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button