Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
دلچسپ و حیرت انگیز

مردہ والد کو چارسال سے روزانہ میسج بھیجنے والی لڑکی

ویب ڈیسک: امریکا میں ایک لڑکی گزشتہ چار برس سے اپنے مردہ والد کے موبائل نمبر پرمیسج بھیج کر اپنے روز مرہ کے معمولات سے آگاہ کرتی ہے.
ایک برطانوی ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست ارکناس کی 23 سالہ لڑکی اپنے مردہ والد سے اس قدر جذباتی وابستگی رکھتی ہے کہ والد کے دنیا سے کوچ کر جانے کے 4 سال بعد بھی روزانہ اسے میسج بھیج کر اپنے حالات سے آگاہ کرتی ہے۔
چیسٹیٹی پیٹرسن نامی خاتون کے والد 2015 میں چل بسے تھے تاہم بیٹی نے زندگی کے اس سب سے بڑے صدمے کو برداشت کرتے ہوئے دل بہلانے کے لیے والد کے نمبر پر پیغامات بھیجا شروع کیے اور یہ سلسلے آج تک جاری ہے۔
والد کی چوتھی برسی پر جب اس نے میسج بھیجا تو اسے حیران کن طور پر ایک جواب موصول ہوا جسے دیکھ کر وہ حیرت زدہ ہو گئی.
جواب بھیجنے والے شخص نے بتایا کہ یہ نمبر اس کے زیر استعمال ہے اور وہ سالوں سے آپ کے مسلسل پیغامات پڑھ رہا ہے تاہم آپ کو مزید غمزدہ نہ کرنے کی وجہ سے جواب نہیں دے پا رہا تھا۔
خاتون نے یہ سب معاملہ اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کیا جسے ایک لاکھ سے زائد افراد نے لائیک اور قریباً 3 لاکھ افراد نے شیئر کیا۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!