تازہ ترینسیاسیات

پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی صدر کنول شوزب اور نائب صدر فرزانہ رؤف کی سیلاب متاثرین سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کے وفد کا مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کی سربراہی میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات

وفد میں ممبر پنجاب اسمبلی و ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ثانیہ کامران، ممبر قومی اسمبلی و سنئر نائب صدر روبینہ جمال، ممبر پنجاب اسمبلی و نائب صدر سبرینہ جاوید، ممبر پنجاب اسمبلی فرح آغا اور مرکزی نائب صدر فرزانہ رؤف شامل تھیں-

وفد نے تحصیل تونسہ کے سیلاب ذدہ علاقے ناری اور بھاؤوا میں سیلاب متاثرین خصوصاً عورتوں سے ملاقات کی اور امدادی سامان تقسیم کیا –

اس موقع پر شعبہ خواتین کی سیلاب متاثرین کے لئے اکھٹی کی گئ خطیر رقم بھی کوہ سلیمان کے متاثرین کے لئے ادا کی گئ –

کنول شوزب اور انکے ہمراہ وفد نے سیلاب متاثرین میں نقد رقم کے ساتھ خشک خوراک، کپڑے، ادویات، اور گھر کی ضروری اشیاہ تقسیم کیں –

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے تحریک انصاف کی پنجاب اور کے پی کی حکومتیں بہترین کام کر رہی ہیں،کنول شوزب

اس آفت سے پریشان افراد کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے،کنول شوزب

تحریک انصاف شعبہ خواتین نے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈ ریزنگ بھی کی ہے اور مزید امدادی سامان بھی تقسیم کریں گے،کنول شوزب

تحریک انصاف شعبہ خواتین عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد میں مصروف عمل ہے – سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے تحریک انصاف کی خواتین بڑھ چڑھ کر کام کرتی رہیں گی،کنول شوزب

اس موقع پر وفد نے اُس خاتون سے بھی ملاقات کی جس کو مریم نواز نے اپنے دورے میں تین گھنٹے انتظار کرایا اور تصویر بنا کر محظ پلاسٹک کےچپس پکڑا دئے – کنول شوذب نے نہ صرف اُس خاتون سے اظہارِہمدردی کی بلکہ مالی امداد بھی کی –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button