تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

تاج محل کے بند کمروں کا ‘راز’ جاننے والے بی جے پی لیڈرکی عدالت میں بے عزتی کیوں ہوئی؟

الہٰ آباد ہائی کورٹ میں بی جے پی رہنما کی تاج محل کے کمروں میں بند ‘راز’ جاننے کے حوالے سے بڑی سبکی ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے ایودھیا میڈیا انچارج ڈاکٹر رجنیش سنگھ نے عدالت میں عرضی داخل کر کے مطالبہ کیا کہ تاج محل کے 22 کمروں کو کھولا جائے، تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان میں کیا راز بند ہے، تاہم عدالت نے انھیں بری طرح جھڑک دیا۔

الہٰ آباد کی عدالت میں سماعت کے دوران جسٹس ڈی کے اپادھیائے نے رجنیشن کو جھڑکتے ہوئے کہا کہ پہلے جا کر تاج محل پر تحقیق کرو، یونیورسٹی جاؤ، پی ایچ ڈی کرو، پھر عدالت آنا۔

عدالت نے درخواست دینے والے ایودھیا بی جے پی لیڈر سے واضح لفظوں میں کہا کہ پی آئی ایل کا مذاق نہ بنائیں، پی آئی ایل نظام کا غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور اس کا مذاق بنانا ٹھیک نہیں۔ انھوں نے کہا تاج محل کس نے بنوایا، اس تعلق سے پہلے تحقیق کرو، یونیورسٹی جاؤ، پی ایچ ڈی کرو تب عدالت آنا۔

عدالت نے کہا اگر آپ کو تحقیق سے کوئی روکے تب ہمارے پاس آنا، اب تاریخ کو آپ کے مطابق نہیں پڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے ایودھیا میڈیا انچارج ڈاکٹر رجنیش سنگھ نے عدالت میں درخواست دے کر مطالبہ کیا تھا کہ تاج محل کے 22 کمروں کو کھولا جائے، اور کمروں میں بند راز کو دنیا کے سامنے لایا جائے، کیوں کہ ہندو مذہبی پیشوا اور ہندو تنظیم جہاں تاج محل کو بھگوان شیو کا مندر بتاتے ہیں، وہیں مسلم اسے عبادت گاہ بتا رہے ہیں، اس تنازع کو ختم کرنے کے لیے ہی میں نے ہائی کورٹ میں درخواست دی ہے کہ تاج محل کے بند 22 کمروں کو کھولا اور اس کی ویڈیوگرافی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button