خواتینمزیدار پکوان

مزے مزے کی کوکونٹ ریسیپیز

طبیبہ مسز فرحت منظوم……
کوکونٹ سویٹ بالز
ناریل کے جہاں کئی طبی فوائد ہیں وہیں یہ کئی سپیشل ڈشز بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ میری چھوٹی بہن طلعت عندلیب نے کوکونٹ سویٹ بالز بنائے۔ اس میں کیا لذت تھی وہ تو میں بتا کر ہی ظاہر نہیں کر سکتی کیونکہ یہ ڈش تو کھا کر ہی بتائی جا سکتی ہے۔ میرے استفسار پر اس نے مجھے بتایا کہ اس میں 6 اجزاء کا ستعمال ہوتا ہے یعنی:
اجزاء:
کھویا: 125گرام
کنڈینسڈ مِلک: ایک ٹِن
کاٹیج چیز: 125گرام
کیوڑہ: 3 قطرے
چھوٹی الائچی: 2 عدد
ناریل کا چورا: آدھا کپ

بنانے کا طریقہ:
اس کی ترکیب کچھ اس طرح سے ہے کہ کھویا، کاٹیج چیز، کیوڑہ، الائچی ملا کر کنڈینسڈ ملک سے گوندھ لیں۔ جتنی ضرورت ہو ملائیں تاکہ آمیزہ گیلا نہ ہو۔ اب اس کے گول لڈو کی طرح بال بنا کرکوکونٹ میں رول کر لیں۔ فریج میں آدھا گھنٹہ رکھ کر سیٹ کریں اور مہمانوں کو پیش کریں۔
کھوئے کی فیرنی
یہ مزیدار اور لذیذ ڈش بنانے کے لئے آپ کو ضرورت پڑتی ہے ان چیزوں کی:

اجزاء:
کھویا: ایک پاؤ
دودھ: 2 لیٹر
نشاستہ: ایک پاؤ
چینی: حسب ذائقہ
کیوڑہ: حسب ذائقہ
پسا ہوا ناریل، بادام اور پستہ(حسب ضرورت چھڑکنے کے لئے)
بنانے کا طریقہ
اس کی ترکیب کچھی ایسی ہے کہ سب سے پہلے ایک دیگچی میں دودھ ڈالیں اور دو سے تین بار اُبال آنے کے بعد اس میں نشاستہ ڈال کر مسلسل چمچے سے ہلاتے رہیں تاکہ گٹھلی نہ بن جائے۔ جب دودھ گاڑھا ہونے لگے تو اس میں کھویا اور چینی ڈال کر مزید پکائیں۔ آخر میں کیوڑہ ڈال کر چولہے پر سے دیگچی اتار لیں اور پھر اس میں پسا ہوا ناریل، بادام اور پستہ چھڑک کر چاندی کے ورق سے سجائیں اور مہناوں کی خاطر تواضع کریں۔
کوکونٹ ملک فش
اس ڈش میں میرا کوئی کمال نہیں بلکہ یہ ہمارے گھر میں بنتی رہی ہے۔ آپ بھی اس کو آزمائیں یقیناً آپ کو پسند آئے گی۔
اجزاء
مچھلی چھوٹے ٹکڑے: ایک کلو
ناریل کا دودھ یعنی کوکونٹ ملک: 250 ملی لیٹر
کوکنگ آئل یا گھی: ایک کپ
ٹماٹر پیسٹ: آدھا کپ
خشک لیموں کا پاؤڈر اور ٹماٹر 100گرام (چوپ کیے ہوئے)
لہسن: 50گرام( چوپ کیا ہوا)
ہرا دھنیا:آدھی گھٹی(چوپ کیا ہوا)
پیاز: 200گرام(چوپ کیا ہوا)
ہلدی: ایک چائے کا چمچ،
پسی لال مرچ: حسب ضرورت
نمک: حسب ذائقہ
ثابت سرخ مرچ: 6عدد
زعفران: ایک چٹکی
بڑی الائچی:آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

بنانے کا طریقہ:
مچھلی کو گھی یا آئل میں گرم کر کے دونوں اطراف سے چند منٹ تک تل لیں تاکہ گل جائے اور ایک طرف رکھ دیں، اسی گھی یا تیل میں پیاز، لہسن اور ادرک کو ہلکا براؤن ہونے تک بھون لیں اور اس میں چوپ کئے ہوئے ٹماٹر اور بڑی الائچی ڈال دیں۔ اب ٹماٹر پیسٹ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے دیں اور اس میں ناریل کا دودھ یعنی کوکونٹ ملک بھی شامل کر دیں۔ اب تمام مصالحے ڈال کر 10منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں اور یہ آمیزہ مچھلی کے ٹکڑوں پر ڈال کر ہرادھنیا چھڑک دیں اور مزے سے کھائیں۔ میرے پاس کوکونٹ کی ڈشز تو بہت ہیں لیکن آخر میں آپ کیلئے کھانے کے ساتھ ساتھ کچھ میٹھا بھی ہو جائے۔۔۔
پیناکولاڈا
اجزا:
ناریل کا پاؤڈر: 2 کھانے کے چمچ
پائن ایپل جوس: آدھا کپ
تازہ پائن ایپل کے رنگ: 3 عدد
ونیلا آئسکریم 2 اسکوپ
برف کے ٹکڑے: 6 عدد

بنانے کا طریقہ:
اس کی ترکیب یہ ہے کہ برف کے ٹکڑے اور پائن ایپل جوس بلینڈر میں ڈال کر مکس کری پھر ناریل کا دودھ اور پائن ایپل کے رنگ) Ring) ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں۔ گلاس میں پہلے آئسکریم ڈالیں اور پھر پینا کولاڈا ڈال کر مہمانوں کو پینے کیلئے پیش کیا جائے۔ یہ مشروب یقیناً مہمانوں کو پسند آئے گا۔

Leave a Reply

Back to top button