خواتیندنیا سے

مسافربس گہری کھائی میں جا گری، 24 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: انڈونیشیا میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری جس سے 24 مسافر ہلاک جب کہ13 زخمی ہو گئے۔
یہ المناک حادثہ انڈونیشیا کے صوبے ساؤتھ سماٹرا میں پیش آیا.
مسافر بس توازن برقرار نہ رکھ سکنے کی وجہ سے سڑک کی حفاظتی دیوار سے ٹکرا کر نیچے کھائی میں گری، حادثے میں کچھ افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مسافروں کے مطابق بس میں 50 افراد سوار تھے جب کہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ ستمبر میں مغربی جاوا کے علاقے میں بھی اسی طرح کے بس حادثہ میں 21 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے.

Leave a Reply

Back to top button