تازہ ترینجرم کہانی

بینک کے دروازے پر شہری سے 35 لاکھ روپے چھین لیے گئے

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بینک کے دروازے پر ملزمان شہری سے 35 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شہری جانوروں کے چارے کا کام کرتا ہے، رقم بینک میں جمع کرانے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں، کرائم ڈیٹابیس اور نادرا سے ریکارڈ بھی چیک کرایا جائے گا۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ ریکارڈ معلوم ہونے سے ملزمان کا سراغ لگانے میں مدد مل سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button