فن اور فنکار

عمرہ و اعتکاف کر چکی لیکن بتاتی نہیں، کبریٰ خان

اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہےکہ وہ 3 مرتبہ اعتکاف میں بیٹھ چکی ہیں اور عمرہ کرچکی ہیں لیکن عمرہ اور اعتکاف کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بجائے نجی رکھنا پسند کرتی ہیں۔

ڈیجیٹل انٹرویو کے دوران اداکارہ نے خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق بتایا کہ میں 3 مرتبہ اعتکاف کرچکی ہوں ، جب اعتکاف سے اٹھی تب یہ سن کر خاصی پرجوش ہورہی تھی کہ دیکھو تمہارے چہرے پر نور آیا ہے، ایک دفعہ جب اعتکاف میں بیٹھی تو میرے پیروں میں مہندی لگی ہوئی تھی، اس سے قبل میں نے نیل پالش مہینہ ڈیرھ مہینہ پہلے لگائی تھی لیکن لوگوں نے مجھے شوبز انڈسٹری کا سوچ کر کہا دیکھو کبریٰ نے اعتکاف میں نیل پالش لگائی ہوئی تھی اور اس وقت میں نے واضح کیا کہ میرے پیروں میں نیل پالش نہیں ہے یہ مہندی ہے۔

عمرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جب میں عمرے پر گئی اور واپس آئی تو بہت سارے لوگوں نے مجھے مبارکبادی اور پیغامات بھیجے جب کہ میں نے عمرے کے حوالے سے کوئی پوسٹ بھی نہیں لگائی تھی لیکن وہاں ایک مداح نے میرے ساتھ تصویر لی اور پھر وہ وائرل ہوگئی جس کے بعد مجھے عمرے کی مبارکباد آنے لگیں۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ ایک لڑکی جو اسی انڈسٹری سے تعلق رکھتی تھی اس نے مجھ سے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرہ پر جارہے ہی، پھر میں نے کہا کہ ’اللہ بلاتا ہے عمرے پر۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت میں نے سوچا جو لوگ ہمیں سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ٹرول کرتے ہیں میرے عمرے پر جاتے وقت انہوں نے کچھ نہیں کہا لیکن جو مجھے جانتے ہیں انہوں نے مجھ پر تنقید کی۔

بشکریہ سنو نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button