پاکستانتازہ ترین

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اب انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے وہ انڈونیشیا میں جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے

وزارت خارجہ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کے لیے مشاورت جاری ہے جسے ہی شیڈول جاری ہوگا تو پھر حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نےسعودی ولی عہدکےدورہ پاکستان ملتوی ہونےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button