Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

مسٹر بین کے پاس حقیقی زندگی میں کون کونسی گاڑیاں ہیں؟

حال ہی میں روون ایٹکنسن نے آٹو موبائل کمپنی پورشے کی گاڑی خریدی اور اس کے بارے میں مسٹر بین کہتے ہیں کہ اس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے۔

فلمی کردار ’مسٹر بین‘ سے شہرت پانے والے برطانوی اداکار روون ایٹکنسن کے پاس حقیقی زندگی میں گاڑیوں کی عمدہ کلیکشن موجود ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جونی انگلش کے اسٹار کے پاس موجود کاروں کی کل مالیت مجموعی طور پر ایک کروڑ پاؤنڈز سے زیادہ ہے۔

ان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کاریں رکھنے کے شوقین ہیں اور ان کے پاس کلاسک، سپر اور ہائپر کاروں کا مجموعہ ہے۔

اس مجموعے میں ایسٹن مارٹن وی 8 وینٹیج (1977)، ایسٹن مارٹن وی8 زگاٹو (1986) اور میک لارن ایف ون (1997) موجود ہے۔

حال ہی میں روون ایٹکنسن نے آٹو موبائل کمپنی پورشے کی گاڑی خریدی اور اس کے بارے میں مسٹر بین کہتے ہیں کہ اس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!