HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجی دہشتگرد ہیں: ایران

مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجی دہشتگرد ہیں: ایران

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

ایرانی پارلیمنٹ نے مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی قانون ساز اسمبلی کی طرف سے پارلیمنٹ میں مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجیوں کو دہشت گرد قرار دینے کا بل پیش کیا گیا جسے ایرانی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا، قرارداد کے حق میں 204 ووٹ ڈالے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکہ کا پاسداران انقلاب کو دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ

قرار داد پارلیمنٹ میں ایرانی وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے پیش کی جب کہ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ امریکا کی ایران مخالف حکمت عملی کا قانونی، سیاسی اور سفارتکاری سے مقابلہ کرنے کی منصوبہ بندی کرے۔

واضح رہے کہ امریکا گزشتہ برس عالمی جوہری معاہدے سے دستبردار ہوکر ایران پر سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے جب کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’ایرانی پاسداران انقلاب‘‘ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

جواب دیجئے