ادب

غزل: مشکلوں میں ایک جان اور تیز دھوپ…… نعیم سلہری

مشکلوں میں ایک جان اور تیز دھوپ
فاصلوں کی داستان اور تیز دھوپ
سورجوں سے دوستی تو چاندنی خیال
بے شمار راز دان اور تیزدھوپ
اب نظر گمان سے بھی دور تک گئی
سلسلے ہیں لا مکان اور تیز دھوپ
قربتوں کو آسرے نصیب نہ ہوئے
ہجر کی رہی مچان اور تیز دھوپ
راستے سمندروں کی کوکھ بن گئے
دوریوں کی یہ کمان اور تیز دھوپ

Leave a Reply

Back to top button