تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیزدنیا سے

مشہوری کیلئے بیٹے کو ’رلانے‘ والی خاتون یوٹیوبر مشکل میں پھنس گئی

امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون یوٹیوبر جارڈن چیہن کے یوٹیوب چینل کو 5 لاکھ 38 ہزار صارفین نے سبکرائب کیا ہوا تھا۔

خاتون وی لاگر نے حال ہی میں ایک ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھی ویڈیو بنا رہی تھیں، اسی دوران انہوں نے بچے کو قریب بلایا اور اُسے آہستہ سے رونے کے لیے کہا۔

ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ رو نہیں رہا تھا بلکہ یہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ ڈرامہ تھا، جس پر اُس نے ایسا ہی منہ بنایا۔

ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ دراصل خاتون کا اپنا ہی بیٹا ہے۔ جنہوں نے اس کے ذریعے اپنے فالوورز کے سامنے اس ڈرامے کی کوشش کی کہ وہ دونوں‌ بہت غمزدہ ہیں۔

خاتون نے یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کی تو اُن کے فالوورز نے اسے بہت زیادہ رپورٹ کیا، جس کے بعد انہوں نے خود بھی ویڈیو کو اپنے چینل سے اسے ڈیلیٹ کیا اور پھر اکاؤنٹ ہی بند کردیا۔

Leave a Reply

Back to top button