سیاسیات

آصف علی زرداری کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ

صدارتی انتخابات میں ووٹ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول کو ٹیلی فون کر کے ان سے سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے صدارتی الیکشن، سیاسی صورتحال اور سندھ کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم سے ووٹ کی درخواست کی جس پر خالد مقبول صدیقی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ مشاورت کے بعد جلد جواب دیں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی فاروق ستار سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی جماعت صدارتی الیکشن کے لیے آصف علی زرداری کو ووٹ دیگی تو ان کا کہنا تھا ابھی تک تو پیپلز پارٹی نے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن جب وہ صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کی درخواست کریں گے تو ہم بھی ان سے 15 سال کا حساب مانگیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button