انتخابات

نواز شریف دونوں حلقوں سے ہار رہے ہیں …؟

مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے دونوں حلقوں کے نتائج رات گئے جاری نہیں کیے گئے تھے۔

آخری اطلاعات تک لاہور کے حلقے این اے 130پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد میں سخت مقابلہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف لاہور کی نشست اس نشست پر اب تک کے نتائج کے مطابق پیچھے ہیں۔ این اے 130 لاہور 14 کے 376 پولنگ اسٹیشنز میں سے 66 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 19823 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر اور نواز شریف 14121 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ادھر حلقہ این اے 15 مانسہرہ تورغر میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان نواز شریف سے آگے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button