Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
Uncategorized

مصر میں بارش کے بعد بچھووں کی یلغار، 3 جاں بحق 500 سے زائد زخمی

مصر میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔ شدید طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بچھووں کو رہائشی علاقوں تک پہنچا دیا۔ جن کے کاٹنے سے 3 افراد زندگی سے محروم ہو گئے اور 500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ مصر کے تاریخی جنوبی شہر اسوان میں پیش آیا دریائے نیل کے پاسشدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ گرد چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلنے لگیں اور سیلابی ریلوں نے بچھوؤں کو اپنے مسکن سے نکال کر دوردراز علاقوں تک پہنچادیا۔ جہاں بچھوں نے ڈنگ مار مار کر لوگوں کو ادھ موا کر دیا اور انہیں ہسپتال لیجانا پڑا.
بچھووں کے کاٹنے سے تین افراد موت کے منہ میں چلے گئے اور 500 افراد زخمی ہوئے
یاد رہے کہ مصر میں موٹی دم والا بچھو عام پایا جاتا ہے جو انتہائی مہلک زہر رکھتا ہے۔ بچھو کے کاٹنے کی صورت میں شدید جلن، جسم میں درد، چکر اور سانس میں دقت جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں اور بروقت طبی امداد نہ ملنے پر موت واقع بھی ہوسکتی ہے۔مصر میں کسی بھی علامت سے قبل ہی بچھوکے ڈنک کے شکار لوگوں کو اینٹی وینم ویکسین لگائی جارہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ طبی مراکز میں بچھو زہر کا تریاق یعنی اینٹی وینم کی بڑی خوراکیں پہنچائی گئی ہیں۔ جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں گئیں ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بیابان، سبزے اور درختوں کے قریب نہ جائیں اور گھروں تک محدود رہیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!