پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں 9 محرم کے جلوس: موبائل سروس بند، سکیورٹی کے سخت انتظامات

9 محرم الحرام پر پاکستان کے مختلف شہروں میں آج جلوس نکالے گئے ہیں۔

کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سےدوپہرایک بجےبرآمد ہو کر ایم اے جناح روڈ،صدر ایمپریس مارکیٹ،تبت سینٹر،سےگزرےگا اور کھارادر میں حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

روہڑی میں نو ڈھالہ تعزیہ کا 500 سالہ تاریخی جلوس روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

لاہور میں مرکزی جلوس پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس پانڈو سٹریٹ پہنچ کر ختم ہوگا۔

 اسلام آباد میں 9 محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناءعشری سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس یہیں ختم ہوگا۔

پشاور کا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ہال سے10بجے برآمد ہوا،کوئٹہ میں مرکزی جلوس ڈیڑھ بجے میکانگی روڈ سے برآمد ہوگا۔

اس موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ کئی شہروں میں موبائل سروس بھی بند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button