Uncategorized

مصیبت کی گھڑی میں سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے۔ چوہدری اسماعیل سرور

اوسلو—— مصیبت کی گھڑی ہمیں اپنے سیلاب زدگان کی بہن بھائیوں کا ساتھ دینا چاہیے اور ہمیں انہیں عید قربان کے موقع پر انکو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔ حدیث مبارکہ ہے کہ مسلمان وہ ہے جو اپنے مسلمان بھائی کے لیے بھی وہی پسند کرے جو خود اپنے لیے پسند کرتا ہے اگر ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے بھی وہی پسند کریں جو خود ہمیں پسند ہے تو ہر طرف خوشیاں دکھائی دیں گی۔ان خیالات کا اظہار اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی ناروے کے انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب زدگان کی مالی مدد کے علاوہ کئی اور طریقوں سے کر سکتے ہیں جس میں سیلاب زدگان کے کھانے پینے کا بندوبست کرنا، تن دھانپنے کے لیے کپڑے فراہم کر نا وغیرہ شامل ہیں اور یہی انسانیت کا تقاضاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی ویلفئیر سوسائٹی ناروے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ان دنوں بھرپور مہم چلا رہی ہے ہماری بزنس کمیونٹی اور اہل ثروت افراد سے درخواست ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سوسائٹی کے ساتھ ضرور تعاون کریں۔ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے سوسائٹی کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرا جا سکتی ہے۔
اکاؤنٹ تفصیلات۔1503-1779-720۔Islamabad Rawalpindi welfare society Norway
Post boks 9253 Gr248nland،0134 Oslo۔مزید انفارمیشن کے لیے سوسائٹی کے ذمہ داران سے ابطہ کیا جا سکتا ہے۔
نائب صدر۔ محمد گلفراز45663530،جنرل سیکریڑی ۔ عقیل قادر47292757 اورانفارمیشن سیکریڑی۔ چوہدری اسماعیل سرور سے 93000403موبائل فون نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button