فن اور فنکار

معروف اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: ٹی وی، فلم اور سٹیج کے معروف اداکار اشرف راہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق اشرف راہی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
وہ گزشتہ کئی سالوں سے ذیابیطس اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کا شکار بھی تھے۔
اداکار اشرف راہی نے 3 ہزار سے سے زائد سٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں‌ کام کیا، وہ مزاح میں اپنا منفرد مقام رکھتے تھے۔
اشرف راہی کے معروف اسٹیج ڈراموں شرطیہ مٹھے، مس رانگ کال، منڈے نا سمجھو، ماہی مینوں چھلا پوا دے کے علاوہ پنڈ دی کڑی اور مجاجن جیسی فلموں میں سائیڈ رول ادا کیے۔
مرحوم نے سوگواران میں تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button