تازہ ترین

آج پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا ؟

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آج یہ پیٹرولیم مصنوعات 30روپے تک بڑھائیں گے، پٹرولیم مصنوعات 300روپے فی لیٹرسےاوپر چلی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لارج اسکیل مینیوفیکچرنگ2021میں ساڑھے 11فیصد تھی ، جو 2022 میں 10.4فیصدہوئی

شوکت ترین نے بتایا کہ سروسزمیں6.2فیصدگروتھ گزشتہ10سال میں سب سےہائی ہے جبکہ سروسز،ایگری کلچر،مینیوفیکچرنگ میں ریکارڈگروتھ ہے،شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں5.5ملین نئی نوکریوں کے مواقع پیداہوئے جبکہ ن لیگ دورمیں 1.1اورپیپلزپارٹی دور میں 1.4 فیصد روزگار پیدا ہوا۔

انھوں نے کہا کہ کوروناکے باوجود 31 بلین کی ایکسپورٹ اور ترسیلات بڑھیں، کہتے ہیں آپ نے5سالوں میں کیاکیاتھا؟ دنیا میں کورونا کے دوران جی ڈی پی 10 فیصد بڑھی تھی

مہنگائی کے حوالے سے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار مہنگائی 24فیصد پر آگئی ہے ، گیس پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ طوفان بدتمیزی ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ آج یہ پیٹرولیم مصنوعات 30روپے تک بڑھائیں گے، پٹرولیم مصنوعات 300روپے فی لیٹرسےاوپر چلی جائے گی۔

بجٹ کے حوالے سے انھوں نے مزید کہا یہ عبوری بجٹ ہے ہرجگہ عبوری اعدادوشمار دئیےگئے ، عبوری اعدادوشمار کا مطلب ہے کہ منی بجٹ آئے گا ، 7ارب ڈالر قرضہ بجٹ دستاویزمیں شامل ہی نہیں کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button