خبریںپاکستان سے

معصوم بچوں کی قربانی نے تشدد اور نفرت کیخلاف قوم کو متحد کیا: وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کی قربانی نے تشدد اور نفرت کے خلاف قوم کو متحد کیا، آج کے دن ہم ننھے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے سانحہ اے پی ایس پشاور پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم آج کے دن لواحقین اور شہدا کے لیے دُعاگو ہیں، معصوم بچوں کے خون نے قوم کو دہشت گردوں کے خلاف ایک کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج، پولیس اور ایجنسیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی، پاک فوج اور پولیس کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے عہد کیا کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔
خیال رہے کہ آج سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پانچویں برسی ہے۔ 5 برس قبل بزدل دشمنوں نے سکول میں قیامت برپا کردی اور 132 ننھے طلبہ اور 16 اساتذہ اور پرنسپل کو بے رحمی سے شہید کردیا۔ اس سانحے پر قوم کے زخم آج بھی تازہ ہیں، شہدا کے لواحقین آج بھی غم سے نڈھال ہیں، مگر حوصلے جوان ہیں۔
دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم سانحہ اے پی ایس کو کبھی بھول نہیں سکتے، ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

Leave a Reply

Back to top button