پاکستانتازہ ترین

کورونا سے اموات میں تیزی سے اضافہ، مزید 25 جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 539 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 25 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 784 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی، اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 539 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 25 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 784 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 162 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 854 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 240 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 72 ہزار 871 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 63 ہزار 272 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 47 لاکھ 54 ہزار 277 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 43 ہزار 689 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 17 کروڑ 34 لاکھ 79 ہزار 725 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار 638 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 21 لاکھ 70 ہزار 6 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 33 ہزار 496 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 765 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 69 ہزار 540 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 126 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار 983 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 986 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 22 ہزار 98 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 979 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 36 ہزار 82 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 752 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 131 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 557 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 187 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button