تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد: قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بحث کے لیے قومی اسمبلی کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا جس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین تحریک عدم اعتماد پر بحث کریں گے۔

دوران اجلاس وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے سامنے ‘خفیہ خط’ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کو امید ہے کہ خط کا مواد جاننے کے بعد ان کی پارٹی کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے ناراض اتحادی بھی اپنا ارادہ بدل لیں گے اور ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کر دیں گے۔

‘خفیہ خط’ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا انتہائی اہم اجلاس بھی ہوا۔

خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی ملک کے سیکیورٹی معاملات پر رابطوں کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جس کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں اور اس میں اہم وفاقی وزرا، مشیر قومی سلامتی، مسلح افواج کے سربراہان اور خفیہ اداروں کے اعلیٰ عہدیدار شامل ہوتے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ مبینہ دھمکی آمیز خط اسنیئر صحافیوں اور اتحادیوں کو دکھائیں گے۔

اسلام آباد میں الیکٹرونک پاسپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا یہ غیر ملکی سازش ہے، لوگ فیصلہ کرتے ہوئے ضرور سوچیں کہ کہیں آپ پاکستان کے خلاف سازش کا حصہ نہ بن جائیں۔

دھمکی آمیز خط سے متعلق بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی سازش ہے، یہ سازش اس وقت سے ہورہی ہے جب باہر بیٹھ کر پاکستان کو ایک ٹیلی فون کال پر کنٹرول کرنے والے برداشت نہیں کر پار ہے کہ پاکستان میں ایک ایسی حکومت ہو جو اپنے ملک کے مفاد کے لیے فیصلے کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button