Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
پاکستان

مقبوضہ کشمیرمیں بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں.آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی جبر کیا جا رہا ہے اورغیر انسانی فوجی محاصرہ بدستورجاری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری ٹوئٹ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی اورآبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش جاری ہیں، تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، جس میں کشمیریوں کی رائے کو مقدم رکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں جاری بدترین ریاستی جبراورغیر انسانی فوجی محاصرہ سمیت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث خطے کی سیکیورٹی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔ کشمیریوں کے امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیرحل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!