خبریں

مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 3 کشمیری شہید

ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری، تارہ کارروائیوں میں مزید تین کشمیری شہید کر دئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
دوسری جانب ضلع راجوڑی کے علاقے نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوج کا افسر بھی ہلاک ہو گیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ وادی میں مسلسل لاک ڈاؤن کو 80 روز ہو چکے ہیں اور وادی میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت نظربند اور گرفتار ہے۔

Leave a Reply

Back to top button