پاکستان

مقبوضہ کشمیر جیل بن گیا،عمران انتقام کا شوق پورا کریں. زرداری

کراچی . پاکستا ن پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا 5 اگست کاجارحانہ اقدام جمہوری آزادی پرشب خون ہے اوربھارت کی جانب سے کشمیریوں کا استحصال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے ۔ رائے شماری کشمیریوں کابنیادی اورجمہوری حق ہے اور اقوام متحدہ چارٹرپرعمل کراتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق بحال کرائے۔ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر جاری کئے گئے ایک بیان میں انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گزشتہ دوسال سے مقبوضہ کشمیرعملی طورپرجیل بناہواہے،وزیر اعظم عمران خان انتقام کاشوق پوراکریں مگرکشمیریوں پربھی توجہ دیں اگر ہماری حکومت ہوتی تو ہم آرام سے نہ بیٹھے ہوتے ۔

Leave a Reply

Back to top button