خبریںدنیا سے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشگردی جاری، مزید 3 نوجوانوں شہید

ویب ڈیسک: بھارتی قابض فوج نے ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا.
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے ظلم و بربریت جاری ہے اور وادی میں مودی سرکار کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کا آج 151 واں روز ہے۔
وادی میں گذشتہ سال 5 اگست سے تاحال موبائل اور انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، جب کہ حریت قیادت اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔
کرفیوکے باعث کشمیری عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں اور سخت سردی کے باعث ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔
پورے مقبوضہ کشمیر بھارتی فوجی دستے جگہ جگہ موجود ہیں اور گھر گھر تلاشی اور آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں نوجوانوں کو شہید کردیا۔
مودی حکومت نے حریت کانفرنس سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کوگھروں یا جیلوں میں بدستور بند کررکھا ہے جب کہ سیکڑوں عام نوجوان بھی پولیس اور بھارتی فوج کی حراست میں ہیں جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button