تازہ ترینجرم کہانی

سوشل میڈیا پر بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں کارروائی کے دوران چائلڈپورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل لاہور نے راناٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ملزم کی شناخت قیصر کے نام سے ظاہر کی ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا کےذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث تھا

ملزم کے زیر استعمال موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی مواد برآمد ہوا ہے، موبائل فون کو قبضےمیں لےکر فرانزک کے لئے بھجوا دیا ہے جب کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button