HTV Pakistan
بنیادی صفحہ » خبریں » پاکستان سے » ملکی معیشت کو نقصان نہیں ہونے دیں گے: جاوید اقبال

ملکی معیشت کو نقصان نہیں ہونے دیں گے: جاوید اقبال

پڑھنے کا وقت: 1 منٹ

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پنجاب سول سیکریٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی معاملات چلانے کیلیے بیوروکریسی کا کردار اہم ہے، نیب نے جن بیوروکریٹس کےخلاف کارروائی کی، ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ایساقدم نہیں اٹھائیں گےجس سےملکی معیشت کونقصان ہو۔

ایچ ٹی وی کے مطابق جاوید اقبال نے کہا کہ گزشتہ برس پنجاب میں میگا کرپشن کیسزسامنےآئے، حکومت پالیسی بناتی ہے،عملدرآمد بیوروکریسی کاکام ہے جو ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، وہ فیصلے نہیں کرےگی توہم آگےکیسےبڑھیں گے، شواہدسےثابت کروں گا،نیب جو کام کررہا ہے وہ درست ہے۔

چیرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگاکرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر بلاتفریق عمل پیرا ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کے خاتمہ کو قومی فریضہ سمجھ کر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

جواب دیجئے