Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

ملک میں پہلی بار قومی سلامتی پالیسی کا اعلان آج ہوگا

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’یہ پہلی قومی سلامتی پالیسی ہوگی جسے اجلاس میں منظور کیا جائے گا اور بعد ازاں اسے عوامی سطح پر لایا جائے گا‘۔

حکومت ملک کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کا اعلان آج (پیر) کو سول اور عسکری قیادت کے اجلاس میں ہوگا، جس میں اندرونی اور بیرونی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ اختیاراتی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم بھی شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’یہ پہلی قومی سلامتی پالیسی ہوگی جسے اجلاس میں منظور کیا جائے گا اور بعد ازاں اسے عوامی سطح پر لایا جائے گا‘۔

پالیسی کی نمایاں خصوصیات کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی تمام داخلی اور خارجی سلامتی کے پہلوؤں کا احاطہ کرے گی، پالیسی میں افغانستان کے حالات اور پاکستان، بھارت سمیت دوسرے ممالک پر اس کے اثرات کو بھی زیر غور لایا جائے گا۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!