تازہ تریندلچسپ و حیرت انگیز

خبردار! دوبارہ نہانے پر جرمانہ ہوگا

چین کے ایک ہوٹل میں قیام کرنے والوں کو صرف ایک بار نہانے کی اجازت ہے دوسری بار نہانے پر اضافی فیس مقرر کی گئی ہے۔

انسان تازہ دم ہونے کے لیے نہاتا ہے اور کئی لوگ تو دن میں کئی کئی بار نہاتے ہیں لیکن اگر آپ چین جا رہے ہیں تو بار بار نہانے سے باز رہیں کیونکہ آپ پر اضافی فیس کی صورت میں جرمانہ عائد ہوگا۔

ایک چینی اخبار کے مطابق ایک ہوٹل نے اپنے ہوٹل آنے اور قیام کرنے والے گاہکوں سے دو بار نہانے پر اضافی رقم وصولی شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جس ہوٹل نے دوبارہ نہانے پر اضافی فیس عائد کی ہے وہاں صرف ایک رات قیام کا کرایہ ڈھائی ہزار یو آن ہے۔ قیام کرنے والوں کو کمرے میں جاتے ہی کسٹمرز کو نوٹس بورڈ کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ دوسری بار نہانے پر اضافی پیسے ادا کرنا ہوں گے۔

یہ معاملہ میڈیا میں اس وقت آیا جب ایک چینی خاتون نے مقامی سوشل میڈیا پر اس نوٹس بورڈ کی تصویر لگائی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذکورہ ہوٹل میں دو راتوں کے قیام کی بکنگ کرائی تھی مگر جب وہ اپنے کمرے میں گئیں تو یہ نوٹس دیکھ کر ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جس پر لکھا تھا کہ دوسری بار نہانے پر اضافی پیسے دینا ہوں گے۔

خاتون کی سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل ہوگئی جب کہ مذکورہ ہوٹل اسٹاف نے اس کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل نے یہ شرط پانی کا ضیاع روکنے کیلیے عائد کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button