Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
فن اور فنکار

ممبئی پولیس کا شلپا شیٹی سے متعلق اہم فیصلہ

ممبئی پولیس کی جانب سے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کو اُن کے شوہر راج کندرا کے فحش فلمیں بنانے کے کیس میں طلب نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کی جانب سے شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے کے کیس میں 23 جولائی تک پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا، فحش فلمیں بنانے کے کیس میں بطور مرکزی ملزم نامزد راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کی حراست سے متعلق بھی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ شلپا شیٹی کو بھی جلد ہی اس کیس میں طلب کیا جائے گا جبکہ اب ممبئی پولیس کی جانب سے ایک واضح بیان میں کہا گیا ہے کہ شلپا شیٹی کو عدالت میں طلبی کا نوٹس جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، راج کندرا کیس میں تاحال شلپا شیٹی کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ شلپا شیٹی کے اس کیس میں کردار سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ممبئی پولیس نے ملزم راج کندرا کے گھر پر چھاپہ مار کر 70 سے زائد عریاں ویڈیوز سمیت سرور کو بھی ضبط کیا تھا، 45 سالہ راج کندرا سمیت دیگر 11 لوگوں کو فحش فلمیں بنانے اور پھر موبائل ایپس پر پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کا دعویٰ ہےکہ راج کندرا کم سے کم دو برس کے عرصے سے فحش فلموں کا کام کررہے تھے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!