Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it   Click to listen highlighted text! Welcome to HTV Pakistan . Please select the content and listen it
تازہ ترینخبریںپاکستان سے

ممکنہ تابکاری مواد ضبط کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس پاکستان کو بدنام کرنےکی بھونڈی کوشش ہے، پاکستان ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنے کے بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتا ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹس عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک چال ہے۔

پاکستان نے ممکنہ تابکاری مواد ضبط کرنے کے بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ تابکاری مواد کی ضبطگی سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس بےبنیاد ہیں۔

بھارتی میڈیا نے کراچی سے شنگھائی جانے والے جہاز پرکنٹینرز میں ممکنہ تابکاری مواد ضبط کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ممکنہ تابکاری مواد مندرہ پورٹ پر حکام نے ضبط کیا، ممکنہ تابکار مواد کی ضبطگی سے متعلق بھارتی میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس پاکستان کو بدنام کرنےکی بھونڈی کوشش ہے، پاکستان ممکنہ تابکار مواد ضبط کرنے کے بھارتی میڈیا کے دعوے کو مسترد کرتا ہے، بھارتی میڈیا کی رپورٹس عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک چال ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ حکام نے بتایا کہ خالی کنٹینرز چین کو واپس کیے جارہے تھے۔

Leave a Reply

Back to top button
Click to listen highlighted text!