تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

منال خان کی جگہ ایمن خان کودلہن سمجھنے کی ویڈیو وائرل

ولیمے کی تقریب میں منال خان کی جگہ ایمن خان کودلہن سمجھنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔

گزشتہ روزاداکارہ منال خان اوراحسن محسن خان کے ولیمے کی تقریب تھی۔ دونوں کی شادی کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم پرخوب جگہ ملی۔ کہیں مداحوں نے تصاویر اور ویڈیوز میں شادی کواچھا کہا جب کہ کہیں کہیں مداح شوآف کرنے پرتنقید بھی کرتے ہوئے نظر آئے۔

گزشتہ روز ولیمے کی تقریب سے ایک وڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مہمان منال خان کی جڑواں بہن اوراداکارہ ایمن خان کودلہن سمجھ لیتی ہیں۔

داکارہ ایمن خان اسٹیج سے اٹھ کرآتی ہیں اورمسکراتے ہوئے کہتی ہیں میں دلہن نہیں، دلہن کی بہن ہوں۔

مداحوں کو یہ ویڈیو پسند آرہی ہے جہاں مداحوں کا کہنا ہے کہ ایمن اورمنال واقعی کافی مشابہت رکھتی ہیں

Leave a Reply

Back to top button