فن اور فنکار

منصوبہ بندی کر کے نہیں چلتی،شوبز کو چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دو ں گی: نیلم منیر

ویب ڈیسک: اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے میں منصوبہ بندی کر کے نہیں چلتی، اگر آگے جا کر انڈسٹری کو چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دو ں گی، مجھے کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند ہے۔
فلم اور ڈرامہ کی نامور اداکارہ نے ویب شو’’ریوائنڈ ود ثمینہ پیر زادہ‘‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’میری آنکھیں کمزور ہیں اور اس بات پر میں اپنی آنکھوں کو بہت کریڈٹ دیتی ہوں کیوں کہ کوئی دور سے گزر بھی جائے تو مجھے پتا نہیں چلتا کہ کون گیا ہے۔‘
نیلم منیر کا مزید کہنا تھا کہ میں اس بات پر بڑی خوش ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ ایک نظر میں کسی کا دیکھنا اور محبت ہو جانا تو میرے ساتھ ایسا نہیں ہوتا، گھر والے بھی مجھ سے پوچھتے ہیں کہ اگر کوئی پسند ہے تو بتاؤ لیکن ایسی کوئی بات نہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ کسی کو بھی میرے قریب یا میرے دل کے اندر آنے کے لیے بہت سی چیزوں سے گزرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹری سے تعلق کے بعد زندگی میں بہت کچھ بدل گیا، میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ بہت ذمہ دار ہو گئی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے کیریئر بناتے ہوئے صرف کام پر توجہ دی ہے، کون میرے بارے میں کیا سوچتا ہے اور کیا رائے دیتا ہے اس پر میں نے کبھی نہیں سوچا۔
شادی کے بعد شوبز سے تعلق رکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں نیلم منیز نے کہا کہ میں منصوبہ بندی کر کے نہیں چلتی، اگر آگے جا کر انڈسٹری کو چھوڑنا پڑا تو چھوڑ دو ں گی۔
نیلم منیر نے اپنی پسندیدہ فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کامیڈی فلمیں کرنا بہت پسند ہیں۔

Leave a Reply

Back to top button