تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

منی لانڈرنگ کیس: بھارتی اداکارہ جیکلین فرنانڈیز مشکل میں پھنس گئیں

منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کے کیس میں اداکارہ جیکلین فرنانڈیز تیسری مرتبہ بھی بھارتی ایجنسی کے سامنے پیش نہ ہوسکیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیکلین فرنانڈیز کو آج منی لانڈرنگ کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا تاہم وہ ریاست تمل ناڈو کے پہاڑی علاقے اوٹی میں اپنی نئی آنے والی فلم کے لیے شوٹنگ میں مصروف ہونے سبب پیش نہ ہوسکیں۔ جس کے بعد ای ڈی نے 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے میں ان کی طلبی کا نیا نوٹس جاری کردیا ہے۔

نئے نوٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈز کو بروز پیر 18 اکتوبر کو پیش ہو کر کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 14 اکتوبر کو کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ نورا فتیحی سے بھی اس کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ گرفتار ملزمان چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ اداکارہ لینا پال کے خلاف منی لانڈرنگ اور فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جیکلین فرنانڈیز اور نورا فتیحی کے چندرا شیکھر اور ان کی اہلیہ سے قریبی تعلقات ہیں جس کی وجہ سے ایجنسی نے اپنی تحقیقات کا دائرہ بالی وڈ کی اداکاراؤں تک پھیلا دیا ہے۔

Leave a Reply

Back to top button